چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری چند ہفتوں کی بات ہے، فیصل واوڈا کا دعوی

فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری دنوں یا چند ہفتوں کی بات ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام”اپ فرنٹ ود موناعالم” میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہو گا، میں الیکشن بیلٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نےکہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا، میں واحد شخص ہوں جو ابھی تک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

ارشد شریف شہید بڑا اچھا، نیک انسان اور میرا بڑا پیار دوست تھا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے ہماری ہوا چلی تھی جس میں ہر چیز سیدھی ہوتی رہی اب ہوا کا رخ الٹا ہو گیاہے،اس کی وجہ آپ نے جانور اور انسان میں فرق ختم کر دیاہے،  جب شہدا کی لاشوں کا تمسخر اڑا دیا تو پھر کہاںی ختم ہے کیونکہ یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف دنوں میں یا ہفتوں میں گرفتار ہو جائیں گے۔

عمران ریاض خان کی ساری یوٹیوب کے اندر پیسے کی گیم تھی، فیصل واوڈا

انہوں نے مزید کہا کہ میں چودہ ، 15 سال ایک آئیڈیالوجی کے تحت ان لوگوں کےساتھ تھا، میری سیاسی ٹریننگ پی ٹی آئی میں ہوئی، مجھے پولیٹکس کی اے بی سی آتی ہے تو وہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے سکھائی ہے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں