آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

icc

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ  کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے والے روہت شرما نے ٹاپ ٹین میں واپسی کی ہے اور اس وقت وہ ٹاپ ٹین میں شامل واحد بھارتی بیٹر ہیں۔

ایشیاکپ2023کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا

گزشتہ سال حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پانٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 14ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے یشاسوی جیسوال ٹیسٹ رینکنگ میں 73ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل منظور، پاکستان کو پہلے سے دوگنا رقم ملے گی

دوسری جانب بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون ٹیسٹ بائولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آل رائونڈر رویندرا جدیجا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری کی۔

وہ تین درجہ ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آل رائونڈرز رینکنگ میں وہ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسری اور پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بائولرز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دوسری اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔


متعلقہ خبریں