واٹس ایپ کی میسجنگ سروس میں بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کی میسجنگ سروس میں بہترین فیچر کا اضافہ

واشنگٹن: واٹس ایپ نے اپنی میسجنگ سروس میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ویب ورژن کیلئے کیو آر کوڈ لازمی نہیں ہوگا

اس فیچر کے ذریعے صارفین میٹا کی زیرملکیت میسجنگ سروس میں فون نمبر محفوظ  کیے بغیر لوگوں سے بہت آسانی کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے، یعنی کسی بھی فرد کا فون نمبر کانٹیکٹس لسٹ میں محفوظ کیے بغیر چیٹ کرنا آسان ترین عمل ہو گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے آڈیو اسٹیٹس کا نیا فیچر لانچ کردیا

دلچسپ امر ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo نے اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو چیٹ لسٹ میں اسٹارٹ نیو چیٹ کے بٹن پر کلک کریں، اب وہ فون نمبر درج کریں جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہے، اگر وہ فون نمبر واٹس ایپ پر موجود ہوا تو پھر آپ اسے ایڈ کیے بغیر بھی چیٹ کر سکیں گے۔

شہری واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر عدالت پہنچ گیا، عدالتی فیصلہ حیران کن

اینڈرائیڈ صارفین بھی اسی طریقہ کار سے لوگوں سے فون نمبر ایڈ کیے بغیر چیٹ کر سکتے ہیں لیکن اگر یہ فیچر نظر نہیں آ رہا ہے تو گوگل پلے اسٹور یا ایپل کے ایپ اسٹور پر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔


متعلقہ خبریں