کرنٹ اکائونٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس ، خسارہ 3 کروڑ ، 26 لاکھ ڈالر رہ گیا

State bank

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ  مسلسل چوتھے ماہ سرپلس رہا ، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ 33.4  کروڑ ڈالر اضافی رہا ۔ مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 22 کروڑ ڈالر اضافی رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک  نے بتایا کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 80 لاکھ  ڈالر ، مارچ میں 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے ،سٹیٹ بینک

رواں مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  جولائی تا اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 76 فیصد کی بڑی کمی کے بعد صرف 3 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 13 ارب 65 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں