پچھلے پانچ سالوں کے درمیان جو دیکھا آج کسی بات کی حیرانی نہیں ہوتی، سائرہ بانو


رہنما گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سائرہ بانو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز سامنے آرہی ہے ہیں انہیں دیکھ کر تو کوئی حیرانی نہیں ہو ئی۔

ہم نیوز کے پروگرام’ہم دیکھیں گے  منصور علی خان کیساتھ ‘ میں سائرہ بانو نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کے حلقے کی عوام سے کسی اینکر نے سوال پوچھا کہ پرویز خٹک تو انہوں نے کہہ دیا کہ کون پرویز خٹک ؟

پرویز خٹک خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں سے ہو کر آئے ہیں، حافط حمد اللہ

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو ہوتا آیا اور جو پچھلے پانچ سالوں کے درمیان ہوا ہے جو میں نے دیکھا ہے آج مجھے کسی بات کی حیرانی نہیں ہوتی۔

رہنما جے ڈی اے سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک ان لوگوں میں سے تھے جن سے چیئرمین پی ٹی آئی نے آخری فیصلہ پوچھا تھا تو انہوں نے کھڑے ہو کر کہا تھا کہ میں نے پشاور کی غیور عوام سےپوچھا ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ اسمبلی میں نہ جائیں۔

پرویز خٹک کی نئی پارٹی پہلے ہی دن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

انکا مزید کہنا تھا کہ نکالنے والے بھی یہی ،بڑی بڑی باتیں کرنے والےاورسب سے پہلے چھوڑ کر بھاگنے والے بھی یہی ہیں ۔


متعلقہ خبریں