دیامر ، سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی ، 5 جاں بحق ، 10 زخمی


گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس  گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

موٹروے کلر کہار: باراتیوں کی بس کو حادثہ 14 افراد ہلاک 63 زخمی

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں