اعظم خان  کے اہلخانہ کو معلوم ہے کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں، رانا ثنا اللہ

Rana-Sanaullah

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ سینئر بیوروکریٹ اعظم خان  کے اہلخانہ کو معلوم ہے کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے مطابق وہ جہاں پر بھی ہیں ان کے گھر والے اس حوالے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اپنی مرضی سے غائب ہونے کا انکشاف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں آرام کررہے ہیں۔

رانا ثناءکا مزید کہنا تھا کہ اگر اعظم خان لاپتہ ہیں تو ان کے اہلخانہ ہم سے رابطہ کریں ، میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں