زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ

State bank

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر ہو گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 5.31 ارب ڈالر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔


متعلقہ خبریں