کم سے کم اُجرت، حکمران اس سے 4 افراد کا بجٹ بنا کر دکھا دیں، دانش تیمور


اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے حقیقت میں عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔

حکمرانوں نے کم سے کم جو اجرت(32 ہزار) مقرر کی ہے اس میں چار افراد کے گھرانے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں۔

دانش تیمور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

بیماری کی وجہ سے سب کچھ بیچ کرسڑک پر آ گیا ہوں، گلوکار اسد عباس

بتایا جائے جو شخص تیس ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے اگر اس کے گھر چار افراد ہیں تو اس کا بجٹ کیسے بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے گھریلو جھگڑے عام ہو رہے ہیں اورلوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو شفافیت کے ساتھ ٹارگٹڈ سبسڈی دے۔


متعلقہ خبریں