انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر (dollar)

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید1 روپے 9 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر مزید سستا ، روپیہ تگڑا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک روپے 9  پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 277روپے48 پیسے پر آگئی ہے ۔

خیال رہے کہ آج صبح انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277روپے40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں