محکمہ موسمیات کی 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی


ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کردیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی۔ مون سون کا یہ سلسلہ 14 جولائی تک مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ 14 جولائی کو مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی داخل ہوگا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 جولائی سے 17 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، مری اور گلیات میں  موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور اوکاڑہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

اسی طرح 13 جولائی کی شام سے 17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔  چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت اور کوہاٹ میں بھی بادل برسیں گے۔

بارشوں کا سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 14 جولائی سے 16 جولائی کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں