اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
عظمیٰ خان نے چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا۔
اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا ۔ عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں ۔