مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی ، بھارتی سپریم کورٹ کل سے  درخواست پر سماعت کریگی 

بھارتی سپریم کورٹ

4 سال بعد بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحالی کی درخواست کونمبر لگ گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام  بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت کےلیےسنیئر ترین ججز پر مشتمل 5 رکنی بینچ بنا دیا ہے جو کل منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: 2 سال میں 410 کشمیری شہید

آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کےلیے پٹیشن حاضر سروس افسر نے 2019 میں دائر کی تھی
4سال تک ججزکی ریٹائرمنٹ اور سماعت سے معذرت کی بنا پر بھارتی سپر یم کورٹ کا بینچ بنتا اور ٹوٹتا رہا۔

دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کی درخواست پر سماعت شروع ہونا بھارتی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، جبکہ کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کشمیر ہمیشہ آزاد تھا اور رہے گا، امید ہے سپریم کورٹ اقدام کو کالعدم قرار دے گی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی ، بھارتی سپریم کورٹ کل سے  درخواست پر سماعت کریگی


متعلقہ خبریں