شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام کے ساتھ تصاویر بھی جاری کر دیں


قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب کراچی میں جمعہ کی شب ہوئی جس کی تصاویر انہو ں نے ٹوئٹر پر جاری کر دی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری پیاری بیٹی، ابھی بھی کل کی طرح لگتا ہے، جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں کھلایا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا۔

انہوں نے بیٹی اور داماد کے لئے لکھا کہ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال، اعظم خان، سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں