قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

فائل فوٹو


بغداد: عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے سویڈن میں گزشتہ ہفتے قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

یوم تقدس قرآن پاک آج منایا گیا

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری میمورنڈم میں وزارت داخلہ کو فوری طور پر عرب اور بین الاقوامی پولیس ڈائریکٹوریٹ کو ملزم سلوان صباح متی مومیکا کی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

میمورنڈم کے مطابق ملزم عراقی پینل کوڈ کے آرٹیکل (1)/372 کی دفعات کےتحت عراقی عدلیہ کو مطلوب ہے، توقع ہے عالمی ادارے اشتہاری ملزم کو پکڑنے اور اسے عراق کے حوالے کرنے میں مدد کریں گے۔

سویڈن واقعہ ناقابل برداشت، جواب دینا جانتے ہیں، آئندہ ایسی حرکت پر کوئی ہم سے گلہ نہ کرے، وزیراعظم

جاری میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ حکام ملزم کی گرفتاری کی صورت میں عراقی عدلیہ کو مطلع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا عراقی ہے اس لیے ہم سویڈش حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے عراقی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر عراقی قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکے۔

قرآن پاک نذر آتش کرنے والے سیاستدان کیخلاف برطانیہ کا بڑا اقدام

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سلوان مومیکا کئی سال قبل عراق سے سویڈن آگیا تھا۔


متعلقہ خبریں