خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کی سی پیک میں دلچسپی، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان


وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو سی پیک سے استفادہ حاصل کرنے کی تجویز دی، اسی پیشکش کے حوالے سے پاکستان اور چین نے سی پیک پرو جیکٹس میں تیسرے فریق کی شراکت کے طریقہ کار کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت منصوبوں میں خلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آنے کی بھی توقع ہے، ان میں خصوصی اقتصادی زون نمایاں طور پر شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق رثائی خصوصی اقتصادی زون پر اب تک صرف 35فیصد کام ہی مکمل ہو سکا ہے، با قی تمام خصوصی اقتصادی زونز تکمیل کے مراحل ہی سے گزر رہے ہیں۔

بھارت سی پیک سے فائدہ اٹھائے ،رکاوٹ نہ بنے ،شہباز شریف

خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک سی پیک منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں اس سے بھاری سرمایہ کاری ہونے کا امکان ہے،پاکستان اور چین امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خدشات دور ہونے کے بعد بین الاقوامی تعاون حاصل کرنے کے لئے وسیع تر فریم ورک پر کام کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں