جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی اطلاع پارٹی اجلاس کے دوران ملی


استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی اطلاع پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔

جہانگیر ترین نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر رکھا تھا، بھائی کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی جہانگیر ترین پارٹی کا اجلاس چھوڑ کر فوری طور پر روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

جہانگیر ترین کے بھائی معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

عالمگیر ترین کے قریبی دوستوں کا اس حوالے سے کہناہے کہ انہیں ان کی بیماری کاعلم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں