قومی کھلاڑیوں میں دوڑ کے مقابلے میں محمد رضوان سب پر بازی لے گئے۔
کوچنگ کیمپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے چیلنج کے پیش نظر دوڑ کا مقابلہ ہوا۔
اس مقابلے میں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شان مسعود، محمد نواز اور سرفراز احمد شریک ہوئے۔
اس دوڑ میں میں محمد رضوان نے سبقت حاصل کی انہوں نے سب سے تیز 9.55 سیکنڈ میں راؤنڈ مکمل کیا اور پہلے نمبر پر رہے،دوڑ کے اس مقابلے میں شان مسعود کا دوسرا نمبر رہا۔
محمد رضوان کی نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ دورہ سری لنکا کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ریڈ بال کرکٹ میں رنز بنانے کی رفتار بڑھانے کے لئے مختلف شاٹس کی پریکٹس کی۔
پاکستان سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا، کراچی میں جاری کیمپ میں کرکٹرز نے طویل سیشنز میں پریکٹس کی۔
📸 Snapshots from today's session 🏏#SLvPAK pic.twitter.com/T07gA4fBHe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 5, 2023