4 ممالک جہاں لوگوں سے زیادہ گاڑیاں ہونے کا انکشاف

Cars

گاڑیوں کی خریداری بینک قرضوں سے متعلق اہم خبر آگئی


دنیا میں 4 ایسے ممالک شامل ہیں جہاں گاڑیوں کی تعداد وہاں کے باشندوں سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی بادشاہت سے تعلق رکھنے والا خود مختار علاقہ ’’جبل الطارق‘‘ دنیا کے ان 4 ملکوں میں شامل ہے جہاں گاڑیوں کی تعداد وہاں کے باشندوں سے بھی زیادہ ہے۔

جزیرہ نما آئبیرین پر موجود اس ملک میں ہر ایک ہزار افراد کے پاس ایک ہزار 444 کاریں موجود ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ان چار ملکوں کی ایک مشترکہ خصوصیت ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ تمام چھوٹے ممالک ہیں اور ان کی آبادی 40 ہزار سے کم ہے۔ سوائے لیختنسٹین کے جس کی آبادی 85 ہزار ہے۔

سان مارینو دنیا میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ جس میں ہر ایک ہزار افراد کے پاس 13 سو گاڑیاں موجود ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر لیختنسٹین ہے جہاں ہر ہزار افراد کے پاس ایک ہزار 193 گاڑیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سافٹ ڈرنکس خطرناک بیماری کا سبب بننے لگے

چوتھے نمبر پر اندورا گولڈن اسکوائر ہے اور اس ملک میں بھی ہر ایک ہزار افراد کے پاس ایک ہزار 50 گاڑیاں موجود ہیں۔ پرنسپلٹی آف موناکو تقریباً بریک ایون پوائنٹ کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ یہاں فی ہزار انسانوں کے پاس 910 کاریں ہیں۔

عالمی درجہ بندی دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان ایک بڑا فرق ظاہر کرتی ہے۔ امریکہ میں ہر ایک ہزار افراد کے پاس 880 سے زیادہ موٹر گاڑیاں ہیں۔ چین میں یہ تعداد کم ہو کر 226 رہ گئی ہے۔ قطر میں ایک ہزار افراد پر کے پاس 590 سے زیادہ کاریں ہیں۔ اس طرح قطر عرب ممالک میں سرفہرست ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں