بشریٰ بی بی نیب کے سامنے پیش

Bushra BiBi

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈاسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئی ہیں۔نیب ٹیم بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈ کر رہی ہے۔

نیب براڈشیٹ کیس ، مفرور اور نامزد ملزمان کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

نیب نے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا تھا۔

دوسری جانب  قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کر دیا۔

قائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔

190 ملین پائونڈ معاملہ: خفیہ معاہدے کی تمام اہم دستاویزات نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے

ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت گرفتار ملزم کو 14 روز کے بجائے 30 روز تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں