جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں مزید اضافے کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔
آل پاکستان صراف جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے ممبر عبد اللہ عبد الرزاق نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے سے سونے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ روپیہ مزید بڑھنے کی صورت میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 سے 10 ہزار روپے تک گِر سکتی ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کا خط بھیج دیا، 9 بڑی یقین دہانیاں
عبد اللہ عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار تک گرنے سے نئی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار سے 1 لاکھ 95 ہزار تک گرنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
آئی ایم ایف سے ملنے والی پہلی قسط کا حجم 1.1 ارب ڈالر ہو گا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7544 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 1912 ڈالر فی اونس ہے۔