بھارت: 10 روپے دکاندار کی جان لے گئے


نئی دہلی: بھارت میں 10 روپے کا تنازع دکاندار کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مین پوری میں 10 روپے کے تنازع پر کسٹمر نے دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول مہیش چند جاٹاو دلت تھا اور اپنی دکان کے باہر سو رہا تھا کہ ملزم گلفام عرف گلا بنجارا نے اس کے سر پر گولی ماردی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق گلفام نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ جاٹاو اپنی دکان پر دیگر اشیا کے علاوہ پیٹرول بھی فروخت کرتا تھا اور قتل سے کچھ روز قبل گلفام نے جاٹاو سے پیٹرول خریدا تھا جس میں دکان سے نکلنے کے بعد گلفام نے لین دین میں 10 روپے کا فرق دیکھا۔

ملزم نے بتایا کہ گلفام نے مقتول سے بیلنس کی رقم کو ایڈجسٹ کرنے کا کہا لیکن اس نے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ مقتول نے گلفام کو دھمکی بھی دی تھی اور مقتول کی دھمکی کے بعد گلفام نے بدلہ لیتے ہوئے دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔


متعلقہ خبریں