پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور مرکزی رہنما چوہدری محمد عدنان کی جانب سے آج شام 4 بجے اہم اعلان متوقع ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چوہدری محمد عدنان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی-11 اور این اے-60 کے اہم عہدیداران بھی انکے ہمراہ موجود ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر سمیت مزید رہنما پی ٹی آئی چھوڑ گئے
پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری ریونیو چوہدری محمد عدنان ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔ ساتھ ہی انکی طرف سے اپنی نئی سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر سمیت متعدد رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
سانحہ 9 مئی: لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران برطرف، 15 کیخلاف تادیبی کارروائی
گزشتہ روز پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں میں قومی اسمبلی کی نشست 127 سے امیدوار شبیر سیال، این اے 118 سے امیدوار میاں سلمان شعیب، صوبائی اسمبلی کی نشست 154 سے امیدوار محمد علی خان، پارٹی الیکشن اسٹریٹجی پلانر خرم قریشی اور سابق نائب صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب میجر(ر) جاوید ضمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔