آئندہ بجٹ میں 2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ بجٹ میں 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا
پہلے2001سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
پہلے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کیلئے 3 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
آئندہ بجٹ میں 2501 سے 3ہزار سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
بجٹ میں مالی ڈسپلن نظر نہیں آیا، نفیسہ شاہ نے اعتراضات اٹھا دیے
پہلے2501سے 3ہزار سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کیلئے 2 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
پہلے 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کیلئے 4 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
آئندہ بجٹ میں 3ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی وفاقی بجٹ پر تنقید
پہلے 3ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کیلئے ڈھائی لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
پہلے 3ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کیلئے 4.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔