نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے گو ہیڈ مل گیا، جولائی یا اگست میں آنیکا امکان

نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت، 14 اگست کو آنے کا مشورہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گو ہیڈ دے دیا ہے۔

امید ہے اگست میں نواز شریف کی واپسی ہو جائے گی، خواجہ آصف

ذمہ دار ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں وطن واپس کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ دبئی جا رہے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف دبئی سے سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کیلئے نواز شریف نے لندن بلوا لیا

واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف علاج کیلئے 19 نومبر 2019 کو برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اگست میں وطن واپسی ہو جائے گی۔

پنجاب یونیورسٹی نے نواز شریف کو بی اے کی نئی ڈگری جاری کردی

ہم نیوز اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں