لاپتہ آبدوز کے سربراہ کی اہلیہ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی نسل سے ہیں

افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں، اوشین گیٹ کا بیان

نیویارک: بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز میں سوار افراد میں سے ایک اسٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش ٹائی ٹینک فرسٹ کلاس کے دو مسافروں کی اولاد مں سے ہیں جو 1912 میں ٹائی ٹینک کے حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد

مؤقر امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے مطابق اسٹاکٹن رش، امریکہ میں قائم اوشین گیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ہیں جو اس ٹائٹن آبدوز کے مالک ہے۔

ان ہی کی کمپنی کی آبدوز لاپتہ ہوئی ہے جس کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے، لاپتہ ہونے والی آبدوز پر پانچ سیاح سوار ہیں جن میں سے دو پاکستانی ہیں۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

لاپتہ ہونے والی آبدوز پہ سوار سیاح ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے بھاری رقوم کی ادائیگی کر کے ایک ایسے سفر پہ روانہ ہوئے تھے کہ جہاں سے تاحال ان کی واپسی نہیں ہو سکی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں آرکائیو ریکارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وینڈی رش اس وقت کاروبار کے بڑے نام ازڈور اسٹراؤس اور ان کی اہلیہ آیڈا کی پڑپوتی ہیں جو ٹائی ٹینک پر سوار دو امیر ترین افراد تھے جب وہ ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش میں تیزی، ٹائٹن میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن گزر گئی

واضح رہے کہ جیمز کیمرون کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک میں میسی کے ڈپارٹمنٹ اسٹور کے شریک مالک ازڈور اسٹراؤس اور ان کی اہلیہ آئیڈا کی المناک کہانی بیان کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں