گزشتہ 10 سال میں پاکستانیوں کی بیرونی ممالک پناہ لینے میں 148 فیصد اضافہ


گزشتہ 10 سال میں پاکستانی شہریوں کی بیرونی ممالک پناہ لینے میں 148 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہم انوسٹی گیشن ٹیم نے پناہ لینے والے پاکستانیوں کے متعلق اہم دستاویزات حاصل کر لیے۔

دستاویزات کے مطابق 2012 میں 23 ہزار 704 پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں پناہ لی۔ 2013 میں بیرونی ممالک پناہ لینے والوں کی تعداد 48 ہزار 543 تک پہنچی۔ 2020 میں 61 ہزار 429 پاکستانیوں نے بیرونی ممالک میں پناہ لی۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ 2021 میں 56 ہزار 687 پاکستانی بیرونی ممالک میں پناہ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2022 میں پاکستانیوں کے بیرونی ممالک پناہ لینے کی 59 ہزار 126 تعداد ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح سال 2020 سے اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ 31 ہزار 753 پاکستانیوں نے پناہ لی، دوسرے نمبر پر 28 ہزار344 پاکستانیوں نے جنوبی افریقہ میں پناہ لی۔ جرمنی میں 27 ہزار 214 پاکستانی پناہ لینے میں کامیاب ہوئے۔

112انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز قانون کی گرفت سے دور،32بیرون ملک فرار

امریکہ میں 26 ہزار 765 کینیڈا میں 8 ہزار 453 جبکہ برطانیہ میں 17 ہزار 446 پاکستانی پناہ لینے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے غیر قانونی راستے سے یورپ جانے والوں کے ساتھ حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں اب تک 450 سے ذائد پاکستانی سمندری حادثات سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اسی سال اب تک پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے 700 سے زائد افراد سمندری حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کے تحقیق کے مطابق 2022 میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے 3 ہزار 800 کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2021 میں پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے 1 ہزار 924 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ 2020 میں پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے 1 ہزار 776 سے زائد افراد سمندری حادثات میں ڈوب چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں