یونان کشتی واقعہ، زندہ بچ جانیوالے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی،دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعے میں زندہ بچ جانے والوں میں 12 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ فی الحال حادثے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی تعداد اور شناخت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

لاشوں کی شناخت کے لئے صرف والدین اور بچوں کے ساتھ ڈی این اے میچنگ کی جائے گی،ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی مشن 78 برآمد شدہ لاشوں کی شناخت کیلئے یونانی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لئے ورثا سے رابطے میں ہے۔

یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

دوسری جانب بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں سے دو کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کوٹلی سے ہے جن میں محمد عدنان بشیر اور حسیب الرحمان شامل ہیں۔

محمد حمزہ ولد عبدالغفور،ذیشان سرور ولد غلام سرورکا تعلق گوجرانوالہ، عظمت خان ولد محمد صالحو کا تعلق ضلع گجرات، محمد سنی ولد فاروق احمد اور زاہد اکبر ولد اکبر علی کا تعلق شیخوپورہ، مہتاب علی ولد محمد اشرف منڈی بہاؤالدین، رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد کا تعلق سیالکوٹ، عثمان صدیق ولد محمد صدیق کا تعلق گجرات سے ہے اور عرفان احمد ولد شفیع اور عمران آرائیں ولد مقبول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں