پنجاب یونیورسٹی نے نواز شریف کو بی اے کی نئی ڈگری جاری کردی


سابق وزیراعظم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو بی اے کی نئی ڈگری مل گئی، ڈگری پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے نواز شریف کی بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری حاصل کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے نئی ڈگری جاری کی گئی۔

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے 1968 میں بیچلرز ان آرٹس میں ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے بی اے امتحانات میں 340 نمبرز حاصل کیے تھے۔

نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہو گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی۔ مسلم لیگ کے قائد نے دوبارہ ڈگری کے حصول کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں درخواست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ڈگری کیلئے فیس بھی نجی بینک میں جمع کرائی گئی تھی۔

مندرجہ بالا تصویر نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی ہے جو پنجاب یونیورسٹی میں ڈگری کے حصول کیلئے جمع کرائی گئی تھی۔ درخواست 7 جون 2023 کو جمع کرائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں