وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے


باکو: وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر وہاں کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کا استقبال کرنے والوں میں آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النور مامادوف بھی شامل تھے۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، آذربائیجان میں پاکستانی سفیر بلال خئی بھی استقبالیہ وفد میں شامل تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور دورے کے دوران صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، 2کروڑ کا سرکاری پیٹرول چوری کر کے روپوش ہونیوالے ٹریفک وارڈنز کی تلاش جاری

شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان پر وفاقی وزرا، خواجہ آصف، نوید قمر اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر مملکت مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہو گی۔


متعلقہ خبریں