اکثریت ملنے پر وزیراعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے، رانا ثناء اللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن کو اکثریت ملی تو وزیراعظم وہ بنے گا جسے قائد ن لیگ نواز شریف چاہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہیے۔ سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بجٹ سے پہلے وزیراعظم کی دعا کی اپیل

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے، واپسی کی تاریخ نواز شریف نے دینی ہے۔ نواز شریف نے انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ نوازشریف عام انتخابات سے 60 سے 90 روز قبل واپس آئیں گےَ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کو حادثے سے دوچارکرنا چاہتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی خود ہی حادثے سے دوچار ہوگئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2018 میں یہ سب ایک جگہ اکھٹے ہوگئے ہیں۔ اب اگر دوسری جگہ اکھٹے ہوئے تو پریشانی کی کیا بات ہے؟ ان کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے، انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آجائے گی۔


متعلقہ خبریں