4 دہائیوں سے مسلسل جاگنے والا شخص کون ؟


ریاض: سعودی عرب کے شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 40 سال سے سویا ہی نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا شخص سعود بن محمد محسن الغامدی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 40 سے مسلسل جاگ رہا ہے اور سویا ہی نہیں۔ اس کے باوجود کامیاب زندگی بسر کر رہا ہے۔

70 سالہ شخص نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں ہے اور نہ ہی ذہنی بیمار ہے۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ نیند نہ کرنے کی شکایت لے کر ڈاکٹروں کے پاس گیا اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو کلینیکل ڈپریشن قرار دیا جس کا تاحال علاج دریافت نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: امدادی رقم کیلئے شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا

سعود بن محمد الغامدی کے مطابق ان کی یہ حالت اس وقت شروع ہوئی جب وہ جوانی میں فوج میں تعیناتی کے دوران مشن میں مسلسل 20 دن تک جاگتے رہے تاہم جیسے ہی مشن ختم ہوا تو وہ نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن ڈاکٹر بھی اس بیماری کی واضح وجہ اور علاج نہیں ڈھونڈ پائے۔


متعلقہ خبریں