ایف آئی اے، مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ

مونس الٰہی اہلیہ

ق لیگ جان بوجھ کر حکومت پر دباؤ بڑھارہی ہے، مسئلہ مونس الہیٰ کو وزیر بنانے کا ہے، ذرائع—فائل فوٹو۔


لاہور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے، مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کا مقدمہ درج

ایف آئی اے حکام کے مطابق ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مونس الہٰی کو گرفتار کر کے واپس لایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو ریڈ وارنٹ جاری کرا کر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرا کر وطن واپس لایا جائے گا۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

یاد رہے کہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔


متعلقہ خبریں