حکومت پنجاب کا دیہات میں شہر کی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ


حکومت پنجاب نے دیہات میں عوام کوشہر کی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، پنجاب کے دیہات میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورصفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

گاؤں کے لوگوں کو برتھ،ڈیتھ سر ٹیفکیٹ،شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دور نہیں جانا پڑے گا،ہر گاؤں میں چوکیداری کابہترین نظام رائج کیا جائے گا۔

گاؤں کی حالت سدھار نے کیلئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔


متعلقہ خبریں