کے الیکٹرک صارفین کے لیےبجلی مزید مہنگی


نیپرا نے  کے الیکٹرک صارفین کے لیےبجلی مزید مہنگی کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جس کا اطلاق مئی، جون اور جولائی 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی ، اگست اور ستمبر 2022 ء کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں