مئی جون پری مون سون کا موسم ہے، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات کی جانب سے مئی اور جون کو پری مون سون کا سیزن قرار دے دیا گیا، جون کے دوسرے ہفتے میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ مئی جون پری مون سون کا موسم ہے۔ 13 جون کے بعد پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، آج بھی بالائی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

مئی میں معمول سے 127 فیصد زیادہ بارشیں،محکمہ موسمیات نے ڈیٹا جاری کردیا

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شمالی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سائیکلون سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔


متعلقہ خبریں