ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل ہونے کا امکان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے بجائے کسی اور کو دیے جانے کا امکان ہے۔ 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی آئندہ سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ اینڈیز سے منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے۔ وینیو منتقل کرنے کی وجہ امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان اور غیر معیاری کرکٹ اسٹیڈیمز کا ہونا ہے۔

بھارت پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کرنے پر تُل گیا

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کی درخواست انگلینڈ سے کرسکتا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی نے میزبانی کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز اور امریکا کو دی تھیں۔

اس حوالے سے سابق چیئرمین امریکی کرکٹ، ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈکپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے۔ امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں ہیں۔

آئی سی سی نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دے دیا

ڈاکٹر اتُل رائے نے مزید کہا کہ اب یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کاری کرے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں