سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن منصور علی خان ہم نیوز کیساتھ منسلک ہوگئے۔
منصور علی خان ٹی وی صحافت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، 15 سال سے ٹیلی ویژن صحافت سے جڑے رہنے والے منصور علی خان اب بہت جلد ہم نیوز کی سکرین پر نظر آئینگے۔
نئے سفر کے آغاز پر صحافی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔