متعدی بیماریوں پر قابو پانے میں جاپان زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے، ہیتوشی کیکا واڈا

متعدی بیماریوں پر قابو پانے میں جاپان زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے، ہیتوشی کیکا واڈا

اسلام آباد: جاپان کے ایوان نمائندگان کے رکن ہیتوشی کیکا واڈا نے کہا ہے کہ متعدی بیماریوں پر قابو پانا ایک اہم ترین مسئلہ بن گیا ہے لیکن جاپان اپنے تجربات کے ذریعے ایشیا میں طبی شعبوں میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔

جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

انہوں نے یہ بات پاکستان- فیلڈ ایپیڈیمولوجی ٹریننگ پروگرام (FETP) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH ) اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن سیشن سے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہی ہے۔

بیماریوں کی نگرانی و روک تھام میں (FETPs) کے کردارپر منعقدہ  آن لائن سیشن سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ہیتوشی کیکا واڈا نے کہا ہم نے تین سال سے زیادہ عرصے سے COVID-19 کی وبا کا سامنا کیا ہے اور یہ سمجھ لیا ہے کہ متعدی بیماریوں نے ہماری معیشت اور معاشروں کو ڈرامائی طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

جاپان نے اپنا راکٹ خود تباہ کر دیا

انہوں نے کہا متعدی بیماریوں پر قابو پانا ایک اہم ترین مسئلہ بن گیا ہے لیکن جاپان نے COVID-19 کو کامیابی سے کنٹرول کیا، طویل عرصے سے ODA کے ساتھ عالمی صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کیا اور ان تجربات کے ذریعے ہی جاپان ایشیا میں طبی شعبوں میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔

آن لائن اسپیشل سیشن کے دوران ڈاکٹر ٹومیماسا سناگاوا، ایم ڈی ڈائریکٹر، سینٹر آف فیلڈ ایپیڈیمک انٹیلی جنس، ریسرچ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیز جاپان نے لیکچر دیا جس میں بیماری کے پھیلاؤ کی تحقیقات اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جاپان کا پاکستان کو 35 فیصد سستا پیٹرول فروخت کرنے کی پیشکش

سیشن کا بنیادی مقصد بیماریوں کی نگرانی، روک تھام اور کنٹرول میں، فیلڈ ایپیڈیمولوجی ٹریننگ پروگرامز (FETPs) کے اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا جیسا کہ (FETPs) کو وبائی امراض کے شعبے میں صحت عامہ کے پیشہ ور افراد کو تربیت دینے، بیماریوں کا بروقت پتہ لگانے اور رپورٹ کرنے کے لیے سرویلنس کے سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے ایوان نمائندگان کے رکن ہیتوشی کیکاواڈا تھے جو خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین، کووڈ-19 کی پالیسیوں کے انچارج، کابینہ کے دفتر کے سابق وزیر مملکت،کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آن لائن سیشن میں (FETPs) کے فیلوز، ماہرین صحت اور شراکت داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ماہرین نے اپنے لیکچر میں بیماریوں کے رجحانات کو ٹریک کرنے، فوری رسپانس اور کنٹرول کرنے کے اقدامات کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فیلڈ ایپیڈیمولوجی ٹریننگ پروگرامز (FETPs) کے بارے میں کہا کہ یہ پروگرام صحت عامہ کے شعبوں، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت مختلف شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جاپانی کمپنی کی سستے روسی تیل کی آفر ،اہم پیشرفت

لیکچر میں ماہرین نے واضح طور پر کہا کہ یہ پروگرام (FETPs) وبائی امراض کے ماہرین کو تربیت دے کر اور نگرانی کی سرگرمیوں میں معاونت کرکے ایسے لچکدار صحت کے نظام کی تعمیر میں مدد کررہا ہے جو بیماریوں کے پھیلنے اور صحت عامہ کی دیگر ہنگامی صورتحال میں مؤثر رسپانس دینے کے قابل ہوں۔


متعلقہ خبریں