پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی گرفتار، شیشہ توڑ کر گاڑی سے نکالا گیا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اینٹی کرپشن پولیس نے انہیں ظہور الٰہی روڈ لاہور سے گرفتار کیا ہے۔

پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے نگران وزیراطلاعات و نشریات عامر میر کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا ہے، وہ اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا پرویزالہٰی فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے تو انہیں گرفتارکیا گیا، اینٹی کرپشن اپنے قوانین کے تحت پرویزالہٰی کیخلاف کارروائی کرے گا۔

مہنگائی37.97 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامرمیر کے مطابق جب چودھری پرویزالہٰی نے گاڑی کا شیشہ نہیں کھولا تو پھر ان کی گاڑی کا شیشہ توڑا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو 2 ارب مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ گوجرانوالہ میں گزشتہ ماہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے چودھری پرویزالہٰی کے خلاف کیس درج کیا تھا، عدالت نے ان کی درخواست ضمانت گزشتہ ہفتے خارج کر دی تھی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی پرمبینہ طور پر ایک پرائیویٹ کمپنی کو 10 ارب روپے کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں