اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Dollar rates

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کے بعد۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہا تھا۔

کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالر خریدنے کی اجازت

دوسری طرف انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 285 روپے 30 پیسے تک آپہنچا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں