فواد چودھری، عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس متوقع


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے بڑے رہنما آج ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری، عامر کیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے فواد چوہدری، عمران اسعمیل، عامر کیانی اور محمود مولوی آج اڈیالہ جیل میں کچھ دیر بعد وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں