پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی خان نے بھی عمران خان کو الوداع کہہ دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا گیا۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اُس بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتے جو اینٹی پاکستان یا اینٹی آرمی ہو۔ ہماری سیاست ہمیشہ عدم تشدد پر مبنی رہی ہے۔

ملک خرم علی خان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ سفر جاری رہا۔ دوست احباب سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاقے کی بہتری کیلئے اپنی سیاست جاری رکھیں گے۔

عمران اسماعیل کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے قبرستان شہداء سے بھرے ہوئے ہیں۔ 9 مئی کو جو کچھ کیا گیا وہ اقدام درست نہیں تھا۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان اور ادارے ہیں۔ ملکی معیشت تب ٹھیک ہوگی، جب ملک میں استحکام آئے گا۔

خیال رہے کہ ملک خرم علی خان این اے 56 سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں