کیپٹل ہل حملہ، ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا


واشنگٹن: کیپٹل ہل حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیپٹل ہل حملے میں سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز پر بغاوت کی سازش اور سیکیورٹی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ کی الزامات تھے۔

اسٹیورٹ رہوڈز پر عائد بغاوت کی سازش کی دفعہ امریکہ میں بہت کم استعمال ہوئی ہے جبکہ اسٹیورٹ امریکہ کی دائیں بازو کی تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کا بانی ہے۔ حملے کے وقت اسٹیورٹ رہوڈز کیپٹل ہل سے باہر تھا تاہم حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا کامیاب تجربہ، امریکہ، برطانیہ کی مذمت

حملے میں سنائی جانے والی 18 سالہ قید کی سزا اس معاملے کی سب سے بڑی سزا ہے جبکہ پراسیکیورٹر کی جانب سے عدالت سے 25 سال قید کی اپیل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں