شرپسند مظاہرین کی بیرون ملک فرار کی کوشش، پولیس کا پلان


رپورٹ:( شہزادہ فہد ) خیبر پختونخوا میں 9 اور 10 مئی کو پرتشدد مظاہروں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے ایف آئی اے کو ڈیٹا فراہم کر دیا، جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیجز اور تصاویر کے ذریعے نادرا سے مزید معاونت لی جارہی ہے۔ پرتشدد مظاہرین کی ویڈیوز سے حاصل تمام تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو ارسال کی گئی ہیں، جس کی شناخت کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیگی۔

سانحہ 9 مئی میں مطلوب خدیجہ شاہ گرفتار

پُرتشدد مظاہروں میں ملوث روپوش ملزمان کی ممکنہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظر ڈیٹا ایف آئی اے کو ارسال کیا جارہا ہے تاکہ ملزمان کو بیرون ملک فرار کی کوشش دوران فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں