نیو یارک شہر بلندوبالا عمارتوں کی وجہ سے ڈوب رہا ہے، تحقیق


ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیو یارک شہر میں موجود بلند و بالا عمارتیں اپنے وزن سے یہاں کے سمندر کی سطح بڑھا رہی ہے جس کے باعث نیو یارک کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے اور یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ کی ٹیم کی ایک حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق شہر کی بلند عمارتوں کے وزن کی وجہ سے شہر ہر سال 2.75 ملی میٹر کی رفتار سے 1 سے 2 ملی میٹر ڈوب رہا ہے۔

نیو یارک سے منشیات سیالکوٹ اسمگل کرنے کی انوکھی واردات

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیو یارک شہر کی تمام عمارتوں کا وزن تقریباً 842 ملین ٹن ہے۔ نیو یارک کے ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر عمارت آنے والے دنوں میں سیلاب کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہے۔

یو ایس جیولیوجکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ اگلی بار سمندری طوفان جب بحر اوقیانوس کے ساحل کا رخ کرے گا تو نیو یارک کو سیلابی پانی میں ڈوب جانے کے زیادہ خطرے میں ڈال دے گا۔

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ

اس حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہر میں نئی ​​عمارتیں بنانے سے متعلق حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں