پھلوں کا بادشاہ اب سردیوں میں بھی دستیاب ہوگا


آم کھانے کیلئے اب گرمیوں کا اتنظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ سردی کے موسم میں بھی آم پک کر تیار ہوں گے۔

سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میرپورخاص کے ماہرین کے مطابق اب ٹھنڈے موسم میں بھی آم پکا کر تیار کیے جاسکتے ہیں۔ سندھ ہارٹی کلچر انسٹیٹیوٹ سال میں 2 مرتبہ آم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ بھی کرچکی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سندھ ہارٹی کلچر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک ہی درخت پر 2 اقسام کے آم اگانے کا بھی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

مہنگے آم قسطوں پر دستیاب

خیال رہے کہ پاکستان میں مئی اور جون گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ یہ شدید گرم اور تپتا موسم آموں کی کاشت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ آم ریتلی زمینوں کے علاوہ تمام اقسام کی زمینوں میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔

آم کی جڑیں تقریباً 15 سے 20 فٹ گہرائی تک جاتی ہیں لیکن 5 سے 7 فِٹ گہرائی انتہائی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں