عمران خان آرام کریں، شاہ محمود قریشی بات کریں، گورنر سندھ

گورنر سندھ دورۂ ایران ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تھوڑا وقت آرام کریں، شاہ محمود قریشی کو لاکر بات کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہ ہوئی تو شاہ محمود قریشی کو آگے آنا چاہیے۔ عمران خان سیاست کا نہیں پاکستان کا سوچ کر دیکھ لیں۔

مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

کامران ٹیسوری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ دربدر ہونے کے بجائے شاہ محمود کے پیچھے جائیں۔ شاہ محمود قریشی کو آگے آنا چاہیے، ان کو پریس کانفرنس کرنی چاہیے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ گورنر ہاؤس کے 100 فیصد مسائل حل تو نہیں کرتا مگر کچھ حل ہوجاتے ہیں۔ شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، ان کو سنا جاتا ہے۔ پانی کے مسائل پر ہم نے توجہ دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے ماضی میں مجھ پر بہت مقدمات کیے۔ مجھ پر موبائل، موٹر سائیکل چوری اور پولیس سے اسلحہ چھیننے کے مقدمات تھے۔

میئر کراچی کے اتنخاب سے متعلق گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اچھے اور پڑھے لکھے انسان ہیں، میئر بن گئے تو بُرا نہیں ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں اچھے کام کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں