اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری اور فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔

اگر کچھ بھی خلاف قانون ہوا تو میں ایکشن لوں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ہا ئیکور ٹ سے رجوع کیا، وکیل کاکہنا تھاکہ مجسٹریٹ نے نقص امن کے خدشہ پر شیریں مزاری کی گرفتاری کا آرڈر جاری کیا۔

شیریں مزاری پر کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہے، وکیل ایمان مزاری کا کہناتھاکہ شیریں مزاری9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں اور کوئی پبلک اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دی۔


متعلقہ خبریں