ماہر فلکیات نے عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ بتا دی

چاند

مصرکے ماہر فلکیات نے فلکیاتی حسابات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تاریخ بتا دی ہے۔

مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق شوال کا مہینہ 29 دن کا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذی القعدہ 1444ھ اگلے اتوار کو شروع ہو گا، اس صورت میں عیدالاضحی 27 جون کو ہوگی۔

ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا تھا کہ 29 شوال 5بج کر 54 منٹ پر ذی العقد کا چاند نظر آنے کا امکان ہے لیکن بعض عرب اور اسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا چاند ابھی پیدا نہیں ہو ا ہو گا۔

ان کا کہنا تھاکہ مکہ مکرمہ میں چاند غروب آفتاب سے تین منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد تک رہے گا۔

پاکستان میں عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے لیکن حتمی فیصلہ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے ذی الحج کے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہو گا۔


متعلقہ خبریں